ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی بنام سی بی ائی ، درخواست پرسماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

سی بی آئی بنام سی بی ائی ، درخواست پرسماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

Thu, 06 Dec 2018 21:56:46    S.O. News Service

نئی دہلی،6دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے سی بی آئی میں خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانہ کی تقرری کے خلاف درخواست پرسپریم کورٹ سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کو بتایا کہ سپریم کورٹ اس درخواست پر 11دسمبر کو سماعت کرے گا،درخواست پرسماعت چیمبر میں کی جائے گی۔ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے درخواست پرجلد سماعت کی مانگ کی تھی۔ بتادیں کہ اکتوبر میں حکومت نے استھاناکو چھٹی پر بھیج دیاتھا۔اس کے کچھ گھنٹوں بعدسی بی آئی سربراہ آلوک ورما کو بھی چھٹی پربھیج دیا گیا۔استھانہ نے آلوک ورما پر رشوت خوری کاالزام لگایا تھا۔وہیں ورما نے بھی استھانہ پررشوت خوری کا الزام لگایا تھا۔بتادیں کہ ان کی تقرری کو گزشتہ سال بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیاتھا،28نومبر، 2017کو سپریم کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کردیاتھا۔ کہا گیا تھا کہ استھانہ سی بی آئی کے خصوصی ڈائریکٹربنے رہیں گے۔یہ درخواست این جی اوکامن کاج نے داخل کی تھی، جس کی طرف سے وکیل پرشانت بھوشن نے دلیل پیش کی تھی۔اس وقت وکیل پرشنانت بھوشن نے این جی او کی طرف سے بطور وکیل حاضرہوتے ہوئے کہاتھا کہ استھانہ کی تقرری غیر قانونی ہے کیونکہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ذریعے ماری گئی چھاپے ماری کے دوران ان کانام سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈائری میں اس کا ذکر کیا گیا ہے کہ استھانہ نے ایک کمپنی سے غیر قانونی فائدہ اٹھایا اور حالیہ دنوں میں سی بی آئی نے مبینہ کمپنی اور کچھ سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔اس پر اٹارنی جنرل نے درخواست کی مخالفت کی تھی کہ سی بی آئی کی ایف آئی آرمیں استھانا کا نام نہیں ہے اور ان کا کیریئر شاندار ہے۔وہیں سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ آئی پی ایس افسر راکیش استھانہ کی تقرری قانون کے مطابق تھی ۔


Share: