جے پور 14 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے سینئر لیڈر سی پی جوشی ریاست کی نو تشکیل شدہ 15 ویں اسمبلی کے صدر ہوں گے۔ وہ بدھ کو عہدہ اور رازداری کا حلف لیں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ گورنر کلیان سنگھ 16 جنوری کو نئے اسمبلی صدر کو حلف دلائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر رہ چکے جوشی نے اس بار کے اسمبلی انتخابات ناتھ دوارا سے جیتا ہے، انہیں ریاست کی نئی اشوک گہلوت حکومت میں وزیر کے عہدے نہیں دیا گیا،اسی سے بحث چل رہی تھی کہ انہیں کوئی آئینی عہدہ دیا جا سکتا ہے۔ جوشی 15 ویں لوک سبھا میں بھیلواڑہ سیٹ سے ایم پی رہے اور 2009 سے 2013 تک سڑک نقل و حمل کے وزیر رہے۔ ادے پور کے یونیورسٹی کالج آف سوشل سائنسز سے بی اے کرنے کے بعد انہوں نے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کی۔ وہ سائیکولوجی میں پی ایچ ڈی ہیں۔ ادے پور کے ہی یونیورسٹی کالج میں انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ ادے پور کے کے ایک یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔