ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیاہ لباس پہن کر مسلم کمیونٹی سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اظہار تعزیت

سیاہ لباس پہن کر مسلم کمیونٹی سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اظہار تعزیت

Tue, 19 Mar 2019 11:24:43    S.O. News Service

نیوزی لینڈ،19؍مارچ(ایس او نیوز؍ ایجنسی) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم Jacinda Arden جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز دو مسجدوں میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ پر اظہار تعزیت کے لئے ہفتہ کے روز مسلم برادری کے لوگوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا تھا اور سر پر دوپٹہ اوڑھے ہوئے تھیں۔ وزیراعظم جیسنڈا نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے اسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مسلمانوں سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کرانہیں تسلی دی۔

حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ نیوزی لینڈ کی عکاسی نہیں کرتا تاہم مذہبی اور ثقافتی آزادی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کرنا تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی اور انہیں بڑا مالی پیکیج دیاجائے گا۔


Share: