ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیکولر طاقتیں بی جے پی کے سامنے ہتھیا ر نہیں ڈالیں گے: ڈاکٹر تسلیم رحمانی 

سیکولر طاقتیں بی جے پی کے سامنے ہتھیا ر نہیں ڈالیں گے: ڈاکٹر تسلیم رحمانی 

Tue, 03 Sep 2019 11:27:03    S.O. News Service

بنگلورو،3/ستمبر (پریس ریلیز/ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) ریاست کرناٹک کے ہیڈ کوارٹرس میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے کہا کہ بی جے پی آئینی اداروں کا غلط استعمال کرکے سیکولر رہنماؤں کو دھمکیا ں دے رہی ہے۔ تاہم، ایس ڈی پی آئی سمیت ملک کی تمام سیکولر طاقتیں بی جے پی کے سامنے کھبی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے مزید کہا کہ ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔ سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کو سی بی آئی نے جیل کے سلاخوں کے پیچھے دکھیل دیا ہے اور حکومت دوسرے رہنماؤں کو بھی اسی طرح دھمکانے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت کے ناانصافیوں کے خلاف جو بھی آواز اٹھاتا ہے حکومت انہیں آہنی ہاتھ سے دباتی ہے۔ ہمیں بی جے پی اور آرایس ایس کے خطرے سے نمٹنے کیلئے نظریاتی جدوجہد کی ضرورت ہے اور اس لڑائی میں ہم ضرور کامیاب ہونگے۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے معاشرے کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آر ایس ایس اور بی جے پی پر قابو نہیں پایا گیا تو تباہی کے دن دور نہیں ہیں۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے کہا کہ بی جے پی ملک میں ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے کمفورٹ زون سے باہر نکل کر بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائیں۔ اگر ایسا نہیں کیا تو سبھی اس اژدھے کے جال میں پھنس جائیں گے۔ بی جے پی حکومت اور اس کے قائدین اس ملک میں لاقانونیت اور فاشسٹ منوادی ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے اتنی جلدی میں ہیں کہ انہیں اس ملک کی جمہوری یا آئینی اقدار کے بارے میں کوئی احترام اور تشویش نہیں ہے۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے کہا کہ کالے قوانین کے ذریعے جو سازشیں کی جارہی ہیں اس کے بارے میں ہم لوگوں میں آگاہی پیدا کریں گے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر الیاس محمد تمبے نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو موجودہ صورتحال پر پوری ایمانداری کے ساتھ روشنی ڈالنے کا کام کرنا چاہئے۔ نیز میڈیا کو چاہئے کہ دن کے اجالوں میں عوام پر ستم ڈھانے والی حکومتوں کے بدصورت چہروں کا انکشاف کرکے ملک کی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کریں۔ الیاس محمد تمبے نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کے محروم، مظلوم اور پسماندہ طبقات کے مفادات کے تحفظ کیلئے نمایاں کردار ادا کرے۔ پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹری اکرم حسن، ریاستی نائب صدر اڈوکیٹ عبدالمجیدخان، میڈیا کوآرڈنیٹر ابرار احمد اور دیگر موجود تھے۔ 


Share: