نئی دہلی،2/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) شاہین باغ میں احتجاج کے مقام کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انیل بیجل نے دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک کو حکم دیا ہے کہ شاہین باغ میں حفاظت کے انتظامات کو پختہ بنایا جائے۔ انہوں نے دہلی پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ احتجاج کے مقام تک جانے والے بیرونی اور مشتبہ افراد کی مکمل تلاشی لیں۔
واضح رہے کہ شاہین باغ علاقے میں احتجاج کے مقام سے تقریباً 50 میٹر کے فاصلے پر ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کر کے مظاہرین کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔