ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیو کمار کی والدہ سے پوچھ گچھ ان کے گھر پر کرنے ای ڈی کو دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت

شیو کمار کی والدہ سے پوچھ گچھ ان کے گھر پر کرنے ای ڈی کو دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت

Thu, 19 Dec 2019 11:52:12    S.O. News Service

بنگلورو،19/دسمبر(ایس او  نیوز) کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار کے گھر پر اینفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے مارے گئے چھاپوں کے دوران ضبط شدہ غیر قانونی رقم کے معاملہ میں شیو کمار کی ماں گورماں کے ساتھ پوچھ گچھ ان کے گھر ہی پر کرنے دہلی ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے۔ گورما کی عمر 85برس ہے، اس لئے ان کے ساتھ پوچھ گچھ ان کے گھر ہی پر کرنے گورماں کے وکیل نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ آج اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے گورماں کے ساتھ پوچھ گچھ ان کے کنکاپورہ کے مکان ہی پر کرنے ای ڈی کو ہدایت دی ہے۔


Share: