ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صحت خدمات کے قومیانے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں : ہرش وردھن

صحت خدمات کے قومیانے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں : ہرش وردھن

Tue, 09 Feb 2021 22:46:32    S.O. News Service

نئی دہلی،9؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے منگل کے روز واضح کیا کہ صحت کی خدمات کو قومیانے کا فی الحال مرکزی حکومت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے صحت کو ساتھ والی فہرست میں رکھنے کے منصوبوں کی بھی تردید کی۔ راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران کچھ ممبران نے کووڈ 19 وبا کے دوران صحت کے تناظر میں جاری ملک گیر ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے اس سلسلے میں سوالات پوچھے تھے۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے رکن جھارنا داس ویدیا کے ذریعہ صحت کی خدمات کو قومیانے کے منصوبے کے سوال پر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہاکہ پہلی بات یہ ہے کہ صحت ریاست کا مضمون ہے، ہمارے آئین میں قواعد موجود ہیں، ہمارے پاس ہر چیز کے بارے میں اصول ہیں۔ کووڈ کے وقت حکومت ہند نے 10 دن کے اندر ریاستوں کے لئے تفصیلی ہدایات جاری کی۔


Share: