ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ضلع اقلیتی ترقی نگم کی جانب سے مختلف منصوبہ جات کے تحت امداد و تعاون کے لئے عرضیاں مطلوب

ضلع اقلیتی ترقی نگم کی جانب سے مختلف منصوبہ جات کے تحت امداد و تعاون کے لئے عرضیاں مطلوب

Wed, 03 Jul 2019 21:17:50    S.O. News Service

کاروار:3؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) کرناٹکا اقلیتی ترقی نگم کی جانب سے سال 2019-2020کے لئے مختلف منصوبہ جات کے تحت خود کار روزگار یوجنا، شرم شکتی یوجنا، مائیکرو قرضہ اور تعاون یوجنا، گنگاکلیان یوجنا، زرعی زمین خریدی یوجنا ، گھر تعمیر مارجن قرضہ یوجنا، پیشہ ترغیب یوجنا کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ 31جولائی سے پہلے kmdc.kar.nic.in/loan/login.aspxکے ذریعے عرضی داخل کرسکتے ہیں۔

سال 2017-2018سے شروع ہوئے نئے منصوبہ جات گھریلو مویشی دودھ یوجنا، ٹیاکسی /سواری یوجنا، پرواسی قرضہ یوجنا اور اقلیتی کسان کلیان منصوبہ جات کے تحت ضلع کے اقلیتوں سے یعنی مسلم، عیسائی ، جین، سکھ ، بودھ اور پارسی طبقات کے لئے بھی عرضیاں مطلوب ہیں۔ عرضیوں کو ضلع مینجر دفتر، پہلی منزل ، واسم منزل ، ہائی چرچ روڈ، کاروار کو ارسال کرنے کہاگیا ہے۔ زائد جانکاری کے لئے دفتر کے ٹیلفون نمبر 08382-221180پررابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


Share: