کاروار 27؍جولائی (ایس او نیوز)سابق وزیر اور جنتا دل لیڈر آنند اسنوٹیکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع شمالی کینرا کو درپیش محکمہ جنگلات کی زمین اتی کرمن ، سی برڈ پروجیکٹ اور کائیگا پروجیکٹ متاثرین جیسے دیگر اہم مسائل کا جائزہ لینے کی غرض سے وزیر اعلیٰ کمارا سوامی دو دن کے دورے پر یہاں تشریف لانے والے ہیں۔
اسنوٹیکر نے کہا کہ وزیرا علیٰ یہاں کے مسائل سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ جنتا دل کا ایک وفد وزیراعلیٰ کے ساتھ ہوناور میں مشکوک حالت میں فوت ہوئے پریش میستا کے گھر جاکر اس کے اہل خانہ سے ملاقات کرے گا۔آننداسنوٹیکر کے مطابق وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ دو دن تک ضلع شمالی کینرا میں قیام کرکے یہاں کے مسائل کوسمجھ کر اسے حل کرنے اور الیکشن کے موقع پر جو وعدے کیے گئے تھے انہیں پورا کرنے کا کام کیا جائے گا۔