ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوام مشکلوں سے دوچارہیں ،جائیدادٹیکس کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے:دنیش گنڈوراؤ

عوام مشکلوں سے دوچارہیں ،جائیدادٹیکس کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے:دنیش گنڈوراؤ

Sat, 24 Apr 2021 12:29:01    S.O. News Service

بنگلورو،24؍اپریل (ایس او نیوز)اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری دنیش گنڈوراؤنے ریاستی چیف سکریٹری روی کمارکوایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہاکہ کورونابحران کے دوران جائدادٹیکس کی ادائیگی میں چھوٹ دی جائے،جائدادٹیکس کی ادائیگی کے لیے 30اپریل ڈیڈ لائن ہے۔کوروناکی دوسری لہرکی شدت نے تمام شعبوں سے جڑے عوام کوپریشان کررکھاہے۔

کووڈ۔19کی دوسری لہرکی وجہ سے گزشتہ ایک مہینہ سے کاروبارٹھپ پڑاہواہے۔ جائیدادٹیکس اداکرنے کے لیے طے شدہ تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے مزیدتین مہینوں کی چھوٹ دی جائے۔جائدادٹیکس ادائیگی کی آخری تاریخ 30اپریل ہے اس میں گنجائش فراہم کرتے ہوئے تین مہینوں تک چھوٹ دی جائے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کورونادوسری لہرپرقابوپانے کے لیے کرناٹک میں سخت اقدامات کئے گئے ہیں،اشیائے ضروریہ کے ماسواتمام تجارتی سرگرمیاں مکمل طورپربندکردی گئی ہیں۔ریاست میں ایک دن میں 25ہزارنئے کیس درج ہورہے ہیں جونہایت قابل تشویش معاملہ ہے۔


Share: