ٹمکورو5مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) وزیر اعظم مودی نے آج کہا ہے کہ لوک سبھا الیکشن 2014کے مقابلے میں ان کی عوامی حمایت میں اضافہ ہوا ہے ۔مسٹر مودی نے آج یہاں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں بھی انتخابی مہم کے لئے جارہے ہیں لوک سبھا الیکشن2014 کی انتخابی ریلیو ں کے مقابلے میں ان کو ملنے والی حمایت میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے ۔سد گنگا مٹھ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم بننے پر مٹھ کے اپنے پہلے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شیو کمار سوامی جی سے آشیرواد لے کر ملک کے مستقبل کے سلسلے میں بات چیت کی تھی۔