ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لکھیم پور کھیری سے آئی اچھی خبر، کورونا پازیٹو 3 افراد کی تازہ رپورٹ منفی

لکھیم پور کھیری سے آئی اچھی خبر، کورونا پازیٹو 3 افراد کی تازہ رپورٹ منفی

Sat, 18 Apr 2020 16:10:27    S.O. News Service

لکھیم پور کھیری،18؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کورونا وائرس متاثرہ تین مریضوں کی رپورٹ آج منفی آئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ایس کے سنگھ نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ ضلع میں گزشتہ 14مارچ کے بعد 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ایک مریض کو پہلے ہی کورونا سے نجات مل چکی ہے جبکہ بقیہ تین افراد کی جانچ رپورٹ آج منفی آئی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ صبح 61 افراد کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہے اس میں سبھی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ انہیں نمونوں میں مثبت پائے گئے 3 افراد کی رپورٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لکھیم پور کھیری میں کوئی بھی کورونا متاثر مریض نہیں ہے۔


Share: