منگلورو یکم /فروری (ایس او نیوز) شراب کے نشے میں دھت جب تین دوستوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا تھا ایک نے دوسرے کی ماں کے خلاف بدکلامی کی جس سے طیش میں بھرے دوست نے اپنی ماں کو گالی دینے والے دوست کا گلا کاٹ کر اسے ہلاک کرڈالا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مولکی کے کرناڈ علاقے میں پیش آیا۔مہلوک کی شناخت شرنپّا (30سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ چھری سے اس کا گلا کاٹنے والے کی شناخت سنّی بابو(19سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے اور اس قتل میں اس کی مد د کرنے والے کا نام گُلّو(30سال) بتایا گیا ہے۔
مقتول شرنپّا گدگ کا رہنے والا ہے اور قتل کی ملزمین بیدر کے رہنے والے ہیں۔سنّی بابو کرناڈ میں واقع ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔ اس نے خو دہی اپنے دوستوں کو بتایا کہ اس نے شرنپّا کا قتل کردیا ہے۔ اس کے کپڑوں پر خون کے دھبے بھی موجود تھے۔ اس کے ساتھیوں نے اس بات کی اطلاع کمپنی کے مالک کو دی تو اس نے پولیس کو خبر کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔