ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور جنتا ودیالیا کی طالبہ ضلع لیول تقریری مقابلے میں دوم

مرڈیشور جنتا ودیالیا کی طالبہ ضلع لیول تقریری مقابلے میں دوم

Wed, 05 Feb 2020 22:09:09    S.O. News Service

بھٹکل:05؍فروری(ایس اؤ نیوز)حکومت کرناٹک، ضلع پنچایت اترکنڑا، محکمہ آثار قدیمہ میسور، بی ای اؤ دفتر کاروار کے اشتراک سے ہائی اسکول طلبا کے لئے ضلع لیول ’آثار قدیمہ کا شعور ‘کے عنوان پرمنعقدہ تقریری مقابلے میں مرڈیشور جنتا ودیالیا کی طالبہ ناگ شری انپا نائک نے دوم مقام حاصل کیا ہے۔ طالبہ ناگ شری نائک کی کامیابی پر اسکول ترقی بورڈ صدر ایس ایس کامت، صدر مدرس ٹی ڈی لمانی ، اساتذہ اور عملہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: