ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور میں ایک ساتھ تین دکانوں میں چوری؛ سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی چور کی تصویر

مرڈیشور میں ایک ساتھ تین دکانوں میں چوری؛ سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی چور کی تصویر

Wed, 22 May 2019 13:23:46    S.O. News Service

بھٹکل 22/مئی (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور بیچ پر واقع سات آٹھ  دکانوں میں  چوری کی واردت پیش آئی  ہے مگر اس بار چور کی قسمت شائد خراب تھی کہ اُس کی تصویر ایک دکان میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔

 ایک دکان کے مالک مظفر نے بتایا کہ  چور اُن کی دکان میں گھسنے کے ساتھ ساتھ دیگر سات دکانوں کے اندر بھی داخل ہونے میں کامیاب ہوا، البتہ اُسے تین دکانوں میں ہی کچھ سامان چرانے کا موقع ملا، بقیہ دکانوں میں اُسے نقد رقم یا اُس کے کام کی کوئی چیز غالباً نہیں ملی۔

جن دکانوں میں چوری کی واردات پیش آئی  ہے اُس میں مظفر،   سچن  اور گنپتی کی دکان شامل ہیں۔  مظفر کی دکان سے  وائی فائی راوٹر اور انٹرنٹ ڈونگل سمیت الیکٹرانک چیزیں چوری ہوئی ہیں جبکہ ان کے پڑوس میں واقع دکانوں سے کپڑے اور کھلونے سمیت ایک دکان سے  قریب 3500 روپیہ اور دوسری دکان سے قریب 700 روپیہ نقد چوری کی گئی ہے۔

دیگر دکانوں میں نقد رقم نہیں رکھی گئی تھی، اس لئے غالباً چور کو  وہاں سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

چوری کی اطلاع ملنے پر مرڈیشور پولس  نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے ۔


Share: