بھٹکل:14/جون (ایس اؤنیوز)پریم اسپرش فاؤنڈیشن ممبئی کے زیر اہتمام نگراں کار سنجئے اور سمیترا کوشک اور مرڈیشور دیہی تعلیمی ادارے مرڈیشور کے اشتراک سے ماولی -1اور ماولی -2اور کائی کنی پنچایت حدود کے منتخب 25اسکولوں کے طلبا کے درمیان نوٹ بکس تقسیم کئے گئے۔ سرکاری ہائر پرائمری اسکول مرڈیشور میں منعقدہ تقسیم کاری پروگرام کا سدھا آر این شٹی نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرڈیشور گرامین پرتشٹھان کے صدر ایس ایس کامت نے کہاکہ دیہی علاقوں کے طلبا میں نوٹ بکس کی تقسیم کرتے ہوئے پریم فاؤنڈیشن نے قابل ستائش کام انجام دیاہے۔ اسکول کی صدر مدرسہ ورندا دیواڑیگا نے استقبال کیا ۔ منصوبہ جات افسر آشا کامت ، لتا نائک وغیرہ موجود تھیں۔