بھٹکل:23؍مارچ (ایس او نیوز) واٹس اپ پر وزیراعظم کی مسخ تصویر کو پوسٹ کئے گئے معاملے کو لے کر دھارواڑ ہائی کورٹ نے ضلع پولس اعلیٰ افسر اور مرڈیشور پولس سب انسپکٹر کو تین ماہ کے اندر جانچ کر کے چارج شیٹ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
آنند نائک نامی فرد نے واٹس اپ پر وزیرا عظم کی توہین کرتے ہوئے مسخ تصویر والا پوسٹ ملنے پر پوسٹ کرنے والے ملزم پر قانونی کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے مرڈیشورپولس تھانے میں شکایت درج کی تھی ،مگر پولس ٹھیک طرح سے جانچ نہ کرتے ہوئے معاملے کو چھوڑدینے کا الزام عائد کرتے ہوئے آنندنائک نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے جانچ کا حکم صادر کرنے کی اپیل کی تھی۔ مدعی کی طرف سے وکیل دتاتریا نائک نے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا مطالبہ لے کر عدالت میں پیروی کی تھی۔