ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مظفرنگر: 5 ستمبر سے بی جے پی کے خلاف انتخابی مہم چلائے گی بھارتیہ کسان یونین، نریش ٹکیت کا اعلان

مظفرنگر: 5 ستمبر سے بی جے پی کے خلاف انتخابی مہم چلائے گی بھارتیہ کسان یونین، نریش ٹکیت کا اعلان

Sun, 18 Jul 2021 16:57:26    S.O. News Service

مظفر نگر،18؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے صدر چودھری نریش ٹکیٹ نے کہا کہ 5 ستمبر کو یہاں ایک مہاپنچایت منعقد کی جائے گی جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف انتخابی تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ مہاپنچایت ’بی کے یو‘ کے لئے وقار اور عزت کی پنچایت ہوگی۔

بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرضی معاملے درج کرا کے لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ آج کسان طبقہ پورے خطرے میں ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں سے غازی پور بارڈر پر جاری تحریک میں حصہ لینے کی اپیل کی اور بڑوت کے پردیپ آترے قتل کیس میں معزز آباد نانگل کے پردھان کو جیل بھیجنے کا معاملہ اٹھایا۔ اس معاملے میں 23 جولائی کو باغپت کے پسار گاؤں میں پنچایت کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سیسولی میں منعقدہ ماہانہ پنچایت میں بی جے یو کے صدر چودھری نریش ٹکیٹ کا بی جے پی حکومت پرغصہ پھوٹ پڑا۔ انہوں نے کہا بی جے پی کی بہت مدد کی ، حکومت بنوائی۔ لیکن آج بی جے پی حکومت کسانوں کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ آج کسان مکمل خطرےمیں ہے۔ اب بی جے پی کا علاج کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ سیاسی چولا اوڑھتے 35، 36سال ہوگئے ہیں۔ اب یہ چولا کسانوں کے مفاد میں اتارنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر کی مہاپنچایت مظفر نگر کی سرزمین پر ایک تاریخی پنچایت ہوگی۔ ہم نے 35 سال کی کسان یونین کے تجربے کو دیکھتے ہوئے یہ مانا ہے کہ یہ حکومت نہیں بدلی تو مستقبل میں کسان برادری ہی ختم ہوجائے گی۔ کسانوں کو تمام اختلافات کو بھلا کر اس مہا پنچایت کے لئے تیار رہنا ہوگا۔


Share: