ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / معیشت پر نہیں نظر آرہاہے جی ایس ٹی کا اثر:کانگریس

معیشت پر نہیں نظر آرہاہے جی ایس ٹی کا اثر:کانگریس

Mon, 02 Jul 2018 13:04:48    S.O. News Service

نئی دہلی ،2؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کو اشیااور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی )کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اتوارکو کہاکہ مودی حکومت جی ایس ٹی نافذ ہونے کی پہلی سالگرہ پر چاہے کیوں نہ جشن منارہی ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ معیشت پر اسکا مثبت اثر نظر نہیں آرہاہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر پی چدمبرم نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ انھیں خوشی ہے کہ انکی پارٹی کی قیادت والی حکومت نے 2006میں نیاٹیکس نظام نافذ کرنے کے لئے جی ایس ٹی کا تصوردیاتھا اور وہ آج حقیقت بن گیاہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ اسکی ہیئت تبدیل کردی گئی ہے جس کی وجہ سے ملک کی معیشت پر اسکے مثبت اثرات نظر نہیں آرہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ مودی حکومت نے جو جی ایس ٹی نافذ کی تھی ،اس میں بہت سی خامیاں ہیں۔اس میں اتنی خامیاں ہیں کہ عام شہریوں ،چھوٹے تاجروں ،کاروباریوں اور برآمدکاروں کے لئے جی ایس ٹی ایک عذاب بن گیاہے۔صرف ٹیکس انتظامیہ مودی حکومت کے جی ایس ٹی سے خوش ہے کیونکہ اسے من مانی کرنے کا بھرپورموقع دیاگیاہے۔


Share: