ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کے سبھی بڑے اداروں میں آر ایس ایس کا قبضہ ہوتا جا رہا ہے: راہل گاندھی

ملک کے سبھی بڑے اداروں میں آر ایس ایس کا قبضہ ہوتا جا رہا ہے: راہل گاندھی

Wed, 03 Mar 2021 00:39:29    S.O. News Service

چنئی،2؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج مشہور کورنیل یونیورسٹی کے پروفیسر کوشک بسو سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کی اور ہندوستان کی موجودہ صورت حالات کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر کوشک سے بات چیت کےد وران راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ملک کے سبھی بڑے اداروں میں ایک سوچ کے لوگوں کو بھرا جا رہا ہے جو ہندوستان کے لیے نقصاندہ ہے۔ سبھی بڑے اداروں پر آر ایس ایس کا قبضہ ہوتا جا رہا ہے۔‘‘

موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’آج اپوزیشن لیڈروں کو بولنے سے روکا جا رہا ہے، انھیں آواز نہیں اٹھانے دیا جا رہا۔ لوک سبھا میں اگر (حکومت کے خلاف کچھ بھی) بولا جاتا ہے تو مائک بند کر دیا جاتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان میں آج صرف تاریخ کی باتیں ہو رہی ہیں۔ حکومت مستقبل کی بات کرنا پسند نہیں کر رہی۔ اگر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو آپ کو پرانی باتوں کو یاد نہیں کرنا چاہیے بلکہ مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔‘‘

روفیسر کوشک سے بات چیت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے تعلق سے بھی مودی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت کے ذریعہ لیے گئے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے فیصلوں سے ملک کی معیشت بری طرح تباہ ہوئی۔ ان فیصلوں سے ملک کے چھوٹے کاروباری برباد ہو گئے، اور اب حکومت کسانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔‘‘


Share: