ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملیکارجن کھرگے وزیراعظم بننے کے اہل ہیں:بسوراج رایا ریڈی

ملیکارجن کھرگے وزیراعظم بننے کے اہل ہیں:بسوراج رایا ریڈی

Wed, 29 Aug 2018 21:52:45    S.O. News Service

بنگلورو،29؍اگست(ایس او نیوز) سابق وزیر بسوراج رایا ریڈی نے آج بتایاکہ آئندہ وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کانگریس کے سینئر قائد ملیکارجن کھرگے پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صدر کانگریس راہل گاندھی نے واضح کردیا ہے کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کے دعویدار نہیں ہیں۔ایسے میں کھرگے کا صحیح انتخاب ہوسکتا ہے۔

کھرگے کی صلاحیت دیکھنے کے بعد ہی شاید مودی نے ان سے وداعی خطاب کرانے کا بیان دیاہے۔ بی جے پی کے ذریعے ہمیشہ باصلاحیت قائدین کو ہی نشانہ بنایا جاتاہے۔ شاید بی جے پی کو بھی خوف ہے کہ کھرگے اگلے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔ اسی لئے ان پر تنقید کی جارہی ہے۔

انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد میں مرکز کے ذریعے کرناٹک کے ساتھ ناانصافی کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری طور پر تین ہزار کروڑ روپیوں کی امداد جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


Share: