ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ایئر پورٹ پر ضبط کیا گیا 67لاکھ روپے مالیت کا سونا

منگلورو ایئر پورٹ پر ضبط کیا گیا 67لاکھ روپے مالیت کا سونا

Wed, 06 Jan 2021 20:48:47    S.O. News Service

منگلورو، 6؍ جنوری ( ایس او  نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلی جنس کا افسران نےمنگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے سونے کی اسمگلنگ کے خلاف آدھی رات کو کارروائی کی جس کے دوران دبئی سے آئے ہوئے دو مسافروں کے پاس سے  67لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ڈی آر آئی کو اس کی بات کی بھنک ملی تھی کہ اسپائس جیٹ طیارے پر دبئی سے نکلے ہوئے دو مسافر سونا اسمگل کرنے والے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر افسران نے ایک بھٹکل اور دوسرے کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے دو مسافروں سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی، جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ان دونوں نے سونا اپنے پاس چھپا رکھا ہے۔ پھر ان کی تلاشی لینے پر ایک مسافر کے مقعد سے پیسٹ کی شکل میں سونے کے پانچ بال برآمد ہوئے جبکہ دوسرے مسافر نے پیسٹ کی صورت میں سونا اپنے انڈرویئر کے اندر چھپا رکھا تھا۔ برآمد کیے گئے کل سونے کا وزن 1.2کلو سے کچھ زائد نکلا ۔افسران نے بتایا کہ مسافروں کی شناخت کے تعلق سے زیادہ تفصیلات اس لیے ظاہر نہیں کی جارہی ہیں تاکہ دبئی سے سونا اسمگلنگ کرنے والی ٹولی کے تعلق سے جو تحقیقات کی جارہی ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہ پیدا ہوسکے۔


Share: