ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو میں گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں تین رنگے ہاتھوں گرفتار :ایک کلو سے زائد گانجہ ضبط

منگلورو میں گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں تین رنگے ہاتھوں گرفتار :ایک کلو سے زائد گانجہ ضبط

Thu, 03 Aug 2017 22:26:23    S.O. News Service

منگلورو:3/اگست (ایس اؤنیوز)منگلورو شہر میں کالج طلبا اور عوام کے درمیان منشیات (ڈرگس)،گانجہ وغیرہ سپلائی کرنے والے 3ملزم اور فروخت کاری کے لئے استعمال کی جانے والی بائک سمیت گرفتار کرنے میں منگلورو سی سی بی پولس کامیاب ہوئی ہے۔

جمعرات کو منگلورو مشرق (کدری )پولس تھانہ حدود کے کدری کمبلا سڑک پر بھارت بیڑی کامپلکس کے سامنے بجاج پلاٹنا بائک پر سوار تین افراد طلبا اور عوام کے درمیان گانجہ فروخت کرنےکی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گانجہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت منگلورو کونچاڑی دیریبائیل کے لائیے ویگاس (24)، پلنیر کے المیڑا کرکڑ(24)اور منگلورو کدری کمبلا کے پردیپ پربھو (27)بتائی گئی ہے۔ ملزموں سے پولس نے 1کلو200گرام گانجہ ، کے اے 19-ای سی 3912بجاج پلاٹنا بائک اور 3موبائیل ضبط کرلئے گئے ہیں۔ جن کی اندازاً قیمت 68،500روپئے لگائی گئی ہے۔ موصولہ ذرائع کے مطابق ملزمان شکاری پور سے گانجہ خرید کر شہرمیں بیچا کرتے ہیں۔ ملزمان میں سے لائیے ویگاس کے خلاف کاوؤر، اروا، برکے ، منگلورو شمال، منگلورو دیہی پولس تھانوں میں بائک چوری ، حملہ ، اغواء کاری سمیت قریب 9مقدمات درج ہیں۔ ملزمان اور ضبط شدہ اشیاء کو آگے کی کارروائی کے لئے کیس منگلورو مغرب پولس تھانہ منتقل کیا گیا ہے۔ پولس کمشنر ٹی آر سریش کے حکم پر ڈی سی پی شانتا راجو اور کرائم برانچ اور ٹرافک ڈی سی پی ہنومنت رایا اور اے سی پی ویلنٹائن ڈیسوزا کی رہنمائی میں سی سی بی انسپکٹر سنیل وائی نائک اور پی ایس آئی شیام سندر اور دیگر عملہ کارروائی میں شریک تھا۔


Share: