منگلورو: 20؍جون (ایس اؤ نیوز) منگلورو کے قریبی بولیارو میں نیتراوتی ندی میں غرق ہوکر ایک 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت فاضل کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات سنیچر کی دوپہر کو پیش آئی۔
اطلاعات کے مطابق فاضل اپنے دوستوں کے ساتھ قریب کے ایک باغ میں ناریل توڑنے کے لئے گیا تھا۔ باغ میں ناریل جمع کرنے کے بعد وہ قریب میں بہنے والی ندی کے کنارے پہنچ کر ہاتھ پاؤں دھورہا تھا کہ اچانک پیر پھسل کر ندی میں گرگیا۔
واردات کے فوری بعد ندی میں اس کی تلاش شروع کی گئی مگر وہ ندی میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا۔ کافی تلاشی کے بعد دوپہر کے قریب 2بجے فاضل کی نعش ندی سے برآمد کی گئی۔
کوناجے پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔
