ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : جھوٹا ثابت ہوا سورتکل ٹول گیٹ بند کرنے کا وعدہ  ۔ معاہدے میں کی گئی 3 ماہ کی توسیع

منگلورو : جھوٹا ثابت ہوا سورتکل ٹول گیٹ بند کرنے کا وعدہ  ۔ معاہدے میں کی گئی 3 ماہ کی توسیع

Sat, 20 Nov 2021 13:04:06    S.O. News Service

منگلورو، 20 ؍ نومبر (ایس او نیوز) ٹول وصولی معاہدے کی میعاد ختم ہونے پر متنازع سورتکل ٹول گیٹ بند کرنے کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے کیونکہ معاہدے میں مزید 3 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نئے ٹھیکیدار کو ٹّول وصولی کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔
    
یاد رہے کہ سورتکل انجینئرنگ کالج کے پاس یہ ٹول ناکہ ہائی وے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قائم کیا گیا ہے ۔ کیونکہ ہائی وے پر دو ٹول ناکہ کے درمیان کم از کم  60 کلو میٹر کا فاصلہ ہونا ضروری ہے ۔ جبکہ ہیجماڈی میں قائم ٹول ناکہ اور سورتکل ٹول ناکہ کے درمیان کا فاصلہ صرف 11 کلو میٹر ہے ۔ مقامی افراد کے علاوہ کئی تنظیموں نے اس کے خلاف بار بار احتجاج اور مظاہرے منعقد کیے مگر سرکاری افسران اور ٹھیکیدار کمپنی والے صرف وعدوں پر ہی لوگوں کو  ٹالتے رہے ۔ اب جبکہ ٹھیکیداری کا موجودہ معاہدہ ختم ہورہا تھا تو اس کے بعد ٹول ناکہ بند کرنے کی بات کہی گئی تھی ، مگر اس معاہدے میں تین ماہ کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اے کے کنسٹرکشن کمپنی اترپردیش کے کچھ لوگوں کو ٹول وصولی کی ذمہ داری دی ہے ۔ اب اس نئے ٹھیکیدار نے ٹول عملہ کو یونیفارم بھی فراہم نہیں کیے ہیں ۔ یہاں ٹوائلیٹ اور دیگر سہولتیں جو قانونی طور پر مسافروں کو ملنی چاہیے وہ ندارد ہیں ۔ یہ ٹول ناکہ 2014 میں قائم کیا گیا تھا اور بار بار احتجاجی مظاہروں کے باوجود اب تک قائم ہے ۔


Share: