منگلورو:20؍ڈسمبر (ایس او نیوز) ایک ہی مہینےمیں 2 سونےکی چین لوٹ کر فرار ہونےو الے ملزم کو بجپے پولس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ملزم کی شناخت پڈیل کے مکین تلک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ 11ڈسمبر 2018کو بجپےپولس تھانہ حدود کے موڑوپیرار دیہات کے ایرم مقام پر پشپا نامی خاتون پیدل چلنے کے دوران سیاہ اسکوٹر پر سوار ہوکر گلے سے چین لے کر فرار ہواتھااس تعلق سے بجپے پولس تھانہ میں دفعہ 394کے تحت کیس درج ہواتھا۔
اسی طرح 17ڈسمبر 2018کو بجپے میں ہی دوسری مرتبہ ڈکیتی کو انجام دیتے ہوئے ملزم نے کولمبے میں ہوئی پدوؤکی مکین اکشھتا کے گلے سے سونے کا ہار لے کر فرار ہواتھا۔ ایک ہی مہینےمیں دو سونےکے چین کی ڈکیتی کے معاملات پیش آئے تھے۔ پولس نے ملزم تلک کے لئے جال بچھا کر موڈوپیرار دیہات کے بلونڈی مندر روڈ کے قریب گرفتارکرلیا۔ ملزم تلک سے پولس نے 40ہزار روپئے مالیت کے دونوں سونےکے چین ، اکٹیوا ہونڈا اور 3700روپئے نقد ضبط کرلیا ہے۔