منگلورو:30؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) بجرنگ دل کے سنچالک شرن پمپویل کے خلاف زہریلےبھاشن ،قتل کی حمایت ، دھمکی ، نسلی قتل کو مشتعل کئےجانے سے اس کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور ریاست سے تڑی پار کرنے کی مانگ لےکر دکشن کنڑا ضلع انڈین یونین مسلم لیگ کے ضلعی صدر کے ایم فیاض کی قیادت میں ڈی سی کے توسط سے ریاستی گورنر کو میمورنڈم دیاگیا۔ اس موقع پر ضلع سکریٹری ریاض ہریکل ، ایچ محمد اسماعیل ، وی عبدالقادروغیرہ موجود تھے۔