ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: شارجہ کے بین الاقوامی کتاب میلے میں کنڑا زبان کے شانتی پرکاشن کا اسٹال : کنڑیگاس توجہ دیں

منگلورو: شارجہ کے بین الاقوامی کتاب میلے میں کنڑا زبان کے شانتی پرکاشن کا اسٹال : کنڑیگاس توجہ دیں

Thu, 03 Nov 2016 21:26:15    S.O. News Service

منگلورو:3/نومبر (ایس او نیوز)  دنیا کاتیسرا بڑاکتاب میلہ’’ شارجہ بین الاقوامی بک فئیر ‘‘ کے 35ویں ایڈیشن کا افتتاح شارجہ کے حکمراں ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ یہ میلہ 2نومبر سے 12نومبر تک چلے گا، جس میں 60ممالک کے 1681اشاعتی  ادارے اپنی 1.5ملین سے زائد تصنیفات کی نمائش کریں گےجس میں پہلی مرتبہ کنڑازبان کے اشاعتی ادارے شانتی پرکاشن نے بھی اپنا اسٹال لگایا ہے۔

میلہ کی خاص بات یہ ہے کہ گلف ممالک میں مقیم کنڑا یگا س کے لئے ریاست کے مشہور اسلامی کنڑا اشاعتی ادارے ’’شانتی پرکاشن ‘‘کا بھی اپنا اسٹال لگایا ہے۔ گلف میں مقیم کنڑیگا س کی سہولت کے لئے اشاعتی ادارے نے بڑی جدوجہد کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے، جہاں اسلام کے متعلق تقریباً موضوعات پر کتابیں دستیاب ہیں۔ جنہیں خود اور دیگر افراد کے لئے کتابیں خرید کرمعلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ پروگرام میں شامل مہمانوں نے شانتی پرکاشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کرناٹکا کے اشاعتی ادارے شانتی پرکاشن عالمی پیمانے پر ترقی پانے کی نیک تمنا ظاہر کی۔

 اس موقع پر پرکاشن کے مینجر جناب محمد کوئیں نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو مطالعہ کرتاہے وہی ترقی پاتاہے،


Share: