ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: فیس بک پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں نوجوان پر ستم ڈھانے والا اے ایس آئی ہو امعطل

منگلورو: فیس بک پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں نوجوان پر ستم ڈھانے والا اے ایس آئی ہو امعطل

Wed, 07 Nov 2018 13:15:06    S.O. News Service

منگلورو،7؍نومبر (ایس او نیوز) فیس بک پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں بندر پولیس نے 22اکتوبر کو اشرف سالیتھور نامی نوجوان کوحراست میں لیا تھااور عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اشرف نے اپنے اوپر پولیس تحویل کے دوران ڈھائے گئے مبینہ ظلم و ستم کے تعلق سے سوشیل میڈیا پر تفصیلات عام کردیں۔ جس کے بعد کچھ تنظیموں کی طرف سے پولیس کی اس ہراسانی کے خلاف آوازاٹھائی گئی۔اورسٹی پولیس کمشنر کے علاوہ ضلع انچارج منسٹر کے پاس شکایت کی گئی ۔

معلوم ہواہے کہ اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اشرف کے خلاف پولیس خود اپنے طورپر کیس درج کرنے اور اس پر ستم ڈھانے کے سلسلے میں اندرونی تحقیقات کی گئیں۔ جس کے نتیجے میں پولیس کمشنر ٹی آر سریش نے بندر پولیس اسٹیشن سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرچندراشیکھر کو معطل کردیا ہے۔ 


Share: