ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: ہیجماڈی اور سورتکل ٹول گیٹ کے خلاف عوام کی جانب سے زبردست احتجاج کی تیاری؛

منگلورو: ہیجماڈی اور سورتکل ٹول گیٹ کے خلاف عوام کی جانب سے زبردست احتجاج کی تیاری؛

Mon, 08 Feb 2021 12:02:19    S.O. News Service

مینگلور،8؍فروری (ایس او نیوز) ہیجماڈی اور سورتکل نیشنل ہائی وے پر  مقامی گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایک زبردست عوامی احتجاج کی تیاری ہورہی ہے جس کے لئے مختلف تنظیموں کی طرف سے میٹنگس منعقد ہورہی ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق مُلکی  ابھیرودی ناگرک سمیتی کے بینرتلے کئی تنظیموں سے وابستہ نمائندوں نے درگا پرمیشوری مندر کے ہال میں اجلاس منعقد کیا جس میں ہیجماڈی ٹول گیٹ پر مُلکی  علاقے کے رہنے والوں سے ٹول وصولی پر اعتراض جتایا گیا۔ کئی مرتبہ اس طرف توجہ دلانے کے باوجود اس مسئلے کو حل نہ کرنے پر حاضرین نے  اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ اور اس کے خلاف زبردست احتجاج شروع کرنے کی منصوبہ بندی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کے اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمان سے ملاقات اور بات چیت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

دوسری طرف سورتکل موکّا کے ستیہ دھرم دیوی مندر میں 44 مختلف تنظیموں کے لیڈروں اور اراکین نے میٹنگ منعقد کی اور سورتکل میں واقع ٹول پلازہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کو وہاں سے ہٹانے کے لئے احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ میتنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس ٹول گیٹ کے تعلق سے آن لائن کے ذریعے عوامی رائے حاصل کی جائے۔ اس کےعلاوہ اراکین پارلیمان، وزراء، اراکین اسمبلی، ڈی سی، نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے ذمہ داران وغیرہ کو میمورنڈم دینا بھی طے پایا۔ اگلے قدم اوراحتجاج کی تفصیلات کو قطعی شکل دینے کے لئے 10فروری کو ایک اور اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔   


Share: