منگلورو 10/ اکتوبر (ایس او نیوز) کاوور پولیس اسٹیشن کے حدود میں تقریباً 20 نوجوانوں کی ایک گینگ کے ذریعے 2 سگے بھائیوں پر جان لیوا حملہ کرنے کی واردات پیش آ ئی ہے جس کے نتیجے میں عاشق اور عظیم نامی دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سنیچر شام گوتم نامی ایک نوجوان نے کاوور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک مٹھ کے پاس سے عظیم کو فون کرکے بتایا کہ سبھاش نامی نوجوان نے اس کے ساتھ گالی گلوچ کیا ہے ۔ عظیم نے سبھاش کو فون کرکے پوچھا تو اس نے عظیم کو بھی گالی گلوچ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دم ہے تو مٹھ کے پاس آجاو ۔ جب عظیم اپنے بھائی عاشق کے ساتھ اس مقام پر پہنچا تو سبھاش، پدمنابھا، چراغ، ششانک اور دیگر نوجوانوں نے مبینہ طور پر ان دو بھائیوں پر سوڈا بوتلوں، بیئر کی بوتلوں، پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔
پتہ چلا ہے کہ اس واردات کی شکایت ملنے پر کاوور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جان لیوا حملہ کرنے کے الزام میں دو کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔۔