منگلورو:8/اگست (ایس اؤنیوز)مغربی زون کے آئی جی پی ہری شیکھرن کا بنگلورو انتظامیہ شعبہ میں تبادلہ ہونے سے خالی ہوئے عہدے پر ہیمنت نمبالکر کو تقرر کرتے ہوئے ریاستی سرکار نے حکم جاری کیا ہے۔
مہاراشٹر ا کے کولہا پور سے تعلق رکھنےوالے آئی پی ایس 1998بیچ کے ہیمنت نمبالکر منگلورو مغربی زون کے 13ویں آئی جی پی ہونگے۔ انہوں نے بطور ایس پی بیلگام اور بلاری میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ بنگلورو میں ایڈیشنل پولس کمشنر، شعبہ معیشت میں سی آئی ڈی کرائم آئی جی پی ، انسداد دہشت گردی دستہ میں ایس پی کی حیثیت سے بھی سرویس کی ہے۔ہیمنت نمبالکر کے تعلق سے مشہور ہے کہ وہ قانونی انتظامات میں بہت سخت ہیں، کسی کو خاطر میں لائے بغیر قانون کی بالادستی کو ترجیح دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ مغربی زون میں دکشن کنڑا، اُڈپی ، چک مگلورو اور اترکنڑا اضلاع شامل ہیں۔ اور اس کا دفتر منگلورو میں واقع ہے۔