ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مکہ مسجد دھماکہ کیس میں متاثرین کو نہیں ملا انصاف: شرد یادو

مکہ مسجد دھماکہ کیس میں متاثرین کو نہیں ملا انصاف: شرد یادو

Wed, 18 Apr 2018 00:06:48    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سینئر سماجوادی لیڈر شرد یادو نے کہا ہے کہ حیدرآباد واقع مکہ مسجد دھماکہ کیس میں عدالت کے کل کے فیصلے سے متاثرہ خاندان اب انصاف سے دور ہیں۔یادو نے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)کی خصوصی عدالت کی طرف سے کل تمام ملزمان کو پختہ ثبوتوں کے فقدان میں بری کئے جانے کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ مکہ مسجد معاملے میں کوئی مجرم نہیں پایا گیا۔اس سے بھی زیادہ حیرت معاملے کی سماعت کر رہے جج کی طرف سے فیصلہ سنانے کے بعد استعفیٰ دینے پر ہے۔یادو نے کہا کہ اگر اس معاملے میں کوئی مجرم نہیں پایا گیا ہے تو پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس حملے میں کون ملوث تھا۔انہوں نے کہاکہ لوگ پیش وپیش میں ہیں کہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے متاثرہ خاندانوں کو آخر انصاف کون دے گا؟قابل ذکر ہے کہ اس معاملے کا فیصلہ سنانے کے بعد کل جج رویندر ریڈی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔


Share: