ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر: آزاد میدان میں کسانوں کی یلغار

مہاراشٹر: آزاد میدان میں کسانوں کی یلغار

Tue, 26 Jan 2021 11:39:35    S.O. News Service

ممبئی،26؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف دہلی میں دوماہ سے جاری کسانوں کا احتجاج تاریخ رقم کر رہا ہے- ان قوانین کے خلاف پنجاب و ہریانہ کے کسانوں کے سڑکوں پر اترنے کے بعد سخت سردی میں مودی حکومت نے ان کسانوں پر پانیوں کی بوچھارماری مگر کسان پیچھے نہیں ہٹے- آزاد میدان میں کسانوں کی یہ یلغار دہلی میں کسانوں کے احتجاج کو نئی طاقت اور نیا حوصلہ دے گی اور ملک کو نئی سمت عطا کرے گی- مودی حکومت نے مزدوروں اورکسانوں کے وجود پر ہی ڈاکہ ڈال دیا ہے- اس نے کسانوں کی زمینوں کو دھنا سیٹھوں کے نام کرنے کی سازش رچی ہے- یہ سخت تنقید آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و وزیرمحصول بالاصاحب تھوراٹ نے کی ہیں - وہ یہاں آزاد میدان میں ریاست بھر سے آئے کسانوں سے خطاب کر رہے تھے جو مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں -


Share: