ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب سولیا میں ہائی ٹینشن الیکٹرک کیبل کی زد میں آکر بائک کے ساتھ بائک سوا ر بھی جل کرخاکستر

مینگلور کے قریب سولیا میں ہائی ٹینشن الیکٹرک کیبل کی زد میں آکر بائک کے ساتھ بائک سوا ر بھی جل کرخاکستر

Tue, 11 Aug 2020 14:03:17    S.O. News Service

مینگلور 11/اگست (ایس او نیوز) ضلع دکشن کنڑا کے  سولیا میں کلّیری نامی علاقے میں آج منگل صبح 5.30بجے پیش آئے  ایک انتہائی دردناک حادثہ میں دو لوگ موقع پر ہی جل کر ہلاک ہوگئے جن میں ایک  شناخت  اُمیش (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ  بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار اس کے  ساتھی کا  نام معلوم نہ ہوسکا۔

بتایا گیا ہے کہ اومیش جس راستے سے گزررہا تھا وہاں پر ہائی ٹینشن وائر لٹک رہی تھی۔ انجانے میں وہ اپنی بائک کے ساتھ اس کیبل کی لپیٹ میں آگیا اور پلک جھپکتے میں آگ کے شعلوں میں گر گیا۔ اومیش اس قدر جل گیاتھا کہ اس کو پہچاننا مشکل ہوگیا۔


Share: