ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وائس ایڈمرل کرمبیر سنگھ بنیں گے ملک کے 24 ویں بحریہ سربراہ

وائس ایڈمرل کرمبیر سنگھ بنیں گے ملک کے 24 ویں بحریہ سربراہ

Sat, 23 Mar 2019 21:10:12    S.O. News Service

نئی دہلی،23مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وائس ایڈمرل کرمبیر سنگھ ہندوستانی بحریہ کے اگلے سربراہ ہوں گے۔فی الحال ایڈمرل کرمبیر سنگھ وشاکھاپٹنم میں مشرقی فوجی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے طور پر کام کر رہے ہیں۔وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے ہفتہ کوہندوستانی بحریہ کے اس اعلی افسر کی تقرری کی معلومات دی۔کرمبیر سنگھ ایڈمرل سنیل لامبا کی جگہ لیں گے جو 31 مئی کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ایڈمرل سنیل لامبا نے اپنی 3 سال کی مدت کا آغاز مئی 2016 میں کیاتھا۔وائس ایڈمرل کرمبیر سنگھ ہندوستانی بحریہ کے 24 ویں سربراہ ہوں گے۔کرمبیر سنگھ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے)کے سابق طالب علم ہیں،وہ جولائی 1980 میں ہندوستانی بحریہ فوج سے منسلک ہوئے۔این ڈی اے میں آنے سے پہلے انہوں نے مہاراشٹر کے بارنیس اسکول، دیولالی سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی تھی۔بنیادی طور پر جالندھر کے رہنے والے کرمبیر سنگھ کی تعلیم ملک کے کئی شہروں میں ہوئی کیونکہ ان کے والد خود ہندوستانی فضائیہ تھے اور ونگ کمانڈر کے طور پر ریٹائرڈ ہوئے تھے۔اپنے 37 سال کے طویل کیریئر میں انہیں کئی اہم ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔2018 میں ان کی شاندار خدمات کے لئے انتہائی خصوصی سروس میڈل (ای وی ایس ایم) اور مخصوص سروس میڈل (پی وی ایس ایم) سے نوازا گیا تھا۔
 


Share: