بنگلورو،4؍مارچ (ایس او نیوز) پاکستان سے رہا ہوکر ہندوستان واپس آئے ونگ کمانڈر ابھینندن فائٹر جیٹ پرسوار ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں یا نہیں، اس بارے میں جسمانی اہلیت کاٹیسٹ کرانے کے لئے انہیں ایچ اے ایل لانے کاامکان ہے ۔ ونگ کمانڈر ابھینندن کوفائٹر جیٹ چلانے اہلیتی ٹیسٹ کیلئے دہلی کے اسپتال میں طبی تشخیص مکمل ہونے کے بعد بنگلور لائے جانے کی خبر ہے ۔ پاکستان کے جنگی طیارے کو مار گرانے کے موقع پرہوئے حادثہ میں پیارا شوٹ استعمال کرتے ہوئے ابھینندن نیچے گرگئے تھے ۔ جس سے ان کی ریڑھ کی ہڈی پر سخت زخم آیا ہے ۔ اس زحم کی وجہ سے ان کا دوبارہ فائٹر جیٹ چلانا مشکل باورکیا جارہا ہے ، اس لئے ایچ اے ایل میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس میں فزیکل ٹیسٹ کیاجائے گا ۔ فزیکل ٹیسٹ کے بعدطبی رپورٹ میں تمام باتیں نارمل پائی جائیں تو ابھینندن دوبارہ فائٹرجیٹ چلا سکتے ہیں۔اس سے پہلے پاک سرزمین پر حراست میں لئے گئے نچکیت فزیکل ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے ۔ جس سے وہ دوبارہ فائر جیٹ چلانے کے اہل نہیں ہے۔ اس لئے ابھینندن کو بھی فزیکل ٹیسٹ سے گزارا جارہا ہے۔ تاکہ پتہ چلے کہ وہ فائٹر جیٹ دوبارہ چلاسکتے ہیں یا نہیں؟