ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمانی انتخابات میں داغدار امیدواروں کو ٹکٹ نہ دیں تمام پارٹیوں سے ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر کا مطالبہ

پارلیمانی انتخابات میں داغدار امیدواروں کو ٹکٹ نہ دیں تمام پارٹیوں سے ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر کا مطالبہ

Thu, 05 Jul 2018 11:04:07    S.O. News Service

بنگلورو5 ؍جولائی (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) نے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں امیدواروں کے انتخاب کے موقع پر کوئی بھی پارٹی داغداروں کو ٹکٹ نہ دے ۔

یہاں پریس کلب میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر الیاس احمدتمبے نے کہا کہ چند سیاستدان ذات، مذہب، زبان کے تعلق سے اشتعال انگیز بیانات جاری کرکے بدامنی پھیلارہے ہیں ۔ ساتھ ہی زمین مافیا، کانکنی گھپلہ ، ماحولیات کو تباہ کرنے جیسے معاملات میں ملوث سیاستدان موجود ہیں ۔ ایسے سیاستدانوں کو انتخابات میں ٹکٹ نہ دیاجائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے غلط استعمال کے الزامات کے پیش نظر آنے والے پارلیمانی ، اسمبلی سمیت ریاست کے مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں ای وی ایم پر پابندی عائد کی جائے اور آئین کے تحت آزاد اور منصفانہ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپر کا استعمال کیا جائے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست کے تمام طبقات کو یکساں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اس سے قبل ریاستی حکومت کی جانب سے کرائے گئے ذات پر مبنی اور اقتصادی مردم شماری کو عام کیا جائے جس سے سماجی طور پر پچھڑے افراد کو حکومت کی اسکیموں اور گرانٹ جاری کرنے میں آسانی ہوگی ۔ الیاس احمد تمبے نے مزید بتایا کہ ڈیمڈ یونیورسٹیوں ، اعلیٰ تعلیمی اداروں، انگلش میڈیم اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے حکومت کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زیادہ ڈونیشن وصول کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے ، ایسے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اخباری کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی نائب صدر عبدالمجید ، سکریٹری اکرم حسن، جاوید اعظم ، افسر کوڈلی پیٹ ، گنگپا و دیگر موجود رہے ۔

ایس ڈی پی آئی کے ریاستی عہدیداروں کا انتخاب: ایس ڈی پی آئی کے نو منتخب ریاستی صدر الیاس محمد تمبے نے بتایا کہ پارٹی نے عہدیداروں کا انتخاب کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے ریاستی مندوبین کے اجلاس میں لئے گئے فیصلہ کے تحت 2018 یا 2021 کی میعاد کے لئے عہدیداروں کو منتخب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی نائب صدر کے طور پر دیونور پٹاننجپا میسور، عبدالمجید میسور، جنرل سکریٹری عبدالحنان رام نگرم، ریاض فرنگی پیٹ، سکریٹری کے طور پر اکرم حسن الال، آلفانسو فرانکو بیلتنگڈی ، افسر کوڈلی پیٹ، اشرف ماچار منگلور اور جاوید اعظم بنگلور منتخب کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طری ریاستی کمیٹی کے اراکین کے طور پر ابرار احمد چامراج نگر، عبداللطیف پتور، جلال کرشناپور، عبدالرحیم پٹیل کلبرگی، مجاہد پاشاہ بنگلورو، مجید خان پتور، امجد خان میسور، کمار سوامی میسور، فیاض بنگلورو ، امین محسن مڈیکری اور سمیع نصرت بنگلورو کو منتخب کیا گیا ہے ۔ 


Share: