ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پانچ برس میں پاکستان کے خلاف کیااقدامات کیے؟ممتا بنرجی کاتیکھاسوال ،الزام لگاتے ہوئے کہا، میرا فون ٹیپ ہوا، وقت آنے پر دوں گی ثبوت

پانچ برس میں پاکستان کے خلاف کیااقدامات کیے؟ممتا بنرجی کاتیکھاسوال ،الزام لگاتے ہوئے کہا، میرا فون ٹیپ ہوا، وقت آنے پر دوں گی ثبوت

Mon, 18 Feb 2019 20:53:53    S.O. News Service

کولکاتہ، 18 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ بنرجی نے پلوامہ حملے کے بعد مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ ممتا نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کے خلاف گزشتہ 5 سال میں کیا اقدامات کیے ہیں اب جب انتخابات قریب ہیں تو جنگ کی باتیں کہیں جا رہی ہیں۔

ممتا نے الزام لگایا کہ ان کا فون ٹیپ کیا گیا ہے اور وقت آنے پر وہ اس کے ثبوت بھی دیں گی۔بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی اور آرایس ایس کے لوگ باہر سے آکر یہاں رات کو جھنڈے لے کر نکل رہے ہیں اور ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ہندو اور مسلمانوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال ایک پر امن ریاست ہے اور یہاں تمام مذاہب کے لوگ اتفاق کے ساتھ رہ رہے ہیں، یہ آج سے نہیں ہے بلکہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔پلوامہ میں سی آرپی ایف کے 40 جوانوں کی شہادت پر ممتابنرجی نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا، تمام اپوزیشن پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں لیکن انتباہات کے بعد بھی اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ جوانوں کو کیوں جانے دیا گیا۔انہوں نے سوال اٹھائے کہ الرٹ پر کیا ایکشن لیا گیا، جوانوں کو فلائٹ یا ٹرین سے کیوں نہیں بھیجا گیا؟۔

ممتا نے کہا کہ امت شاہ روز تقریر کر رہے ہیں جیسے وہی ایک محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے کچھ علاقوں میں فساد بھڑکانے کی کوشش بھی ہوئی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اب پاکستان کے خلاف ایکشن کی بات کہہ رہے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایکشن ہو لیکن وہ باقی لوگوں کو پاکستان حامی کہہ رہے ہیں، اس کا کیا مطلب ہے۔ پاکستان کے خلاف بی جے پی نے 5 سال میں کیا ایکشن لیا ہے، جب آج انتخابات آ گیا تو ان کو لگ رہا ہے کہ ایکشن ہونا چاہئے تاکہ پھر سے جوان شہید نہ ہوں۔ممتا نے کہا کہ بی جے پی اورآرایس ایس کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک جاننا چاہتا ہے کہ ہمارے جوانوں کا قتل کس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں،ملک کی عوام بھی محب وطن ہے، لیکن بی جے پی اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ مکمل طورپر غلط ہے۔


Share: