ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور میں فرقہ وارانہ اشتعال انگیز خطاب کرنے والے تین افراد کے خلاف پولیس میں درج کی گئی شکایت 

پتور میں فرقہ وارانہ اشتعال انگیز خطاب کرنے والے تین افراد کے خلاف پولیس میں درج کی گئی شکایت 

Wed, 18 Sep 2019 13:04:14    S.O. News Service

پتور18/ستمبر (ایس او نیوز) پاپولر فرنٹ کی سٹی کمیٹی کے رکن سراج الدین کی جانب سے پتور پولیس اسٹیشن میں تین افراد کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 31اگست کووشوا ہندو پریشد کے زیراہتمام منعقدہ ایک پروگرام میں اشتعال انگیز خطاب کیا تھا جس سے امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ پتور میں وی ایچ پی کے بینر تلے’موسورو کوڈوکے اتسوا‘کے نام سے مہا لنگیشورا مندر کے احاطے میں عوامی پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں بجرنگ دل کرناٹکا ساؤتھ زون کے جوائنٹ کنوینر رگھو سکلیشپور،موسورو کوڈوکے اتسوا کمیٹی کے صدر کدماجالو سبھاس رائے اور وی ایچ پی کے یونٹ صدر جناردھن بیٹّا نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مسلمان ’بھارت ماتا کی جئے‘ اور ’جئے سری رام‘ جیسے شلوگن نہیں بولتے تو پھرانہیں ہندوستان میں نماز ادا کرنے کے لئے زمین کا ایک چھوٹا ساٹکڑا بھی نہیں دیا جائے گا۔

 ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے افسران نے بتایا کہ ان تینوں کے خلاف 5ستمبر کو شکایت درج کروائی گئی تھی۔ 17ستمبر کو کیس دائر کردیا گیا ہے۔اور ان تقاریر کی ویڈیوکلپ قانونی ماہرین کے پاس بھیج دی گئی ہے اور کیس کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں ان کی رائے طلب کی گئی ہے۔


Share: