ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ایم مودی کے اعلان کے باوجود بی جے پی لیڈر اشتعال انگیز بیانات سے ماحول خراب کر رہے ہیں: مایاوتی

پی ایم مودی کے اعلان کے باوجود بی جے پی لیڈر اشتعال انگیز بیانات سے ماحول خراب کر رہے ہیں: مایاوتی

Tue, 23 Nov 2021 11:31:26    S.O. News Service

لکھنؤ،23؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا) بہوجن سماج پارٹی کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے تمام مطالبات کے حل پر زور دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے مبینہ اشتعال انگیز بیانات کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی ایس پی سربراہ نے پیر کی صبح ٹویٹ کیا’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے کسانوں کے تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو قبول کرنے کے ساتھ ان کے کچھ دیگر جائز مطالبات کے بروقت حل کی بھی ضرورت ہے۔ تاکہ وہ مطمئن ہو کر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اوروہ دوبارہ اپنے کام میں پوری طرح مصروف ہو سکیں‘‘۔نیز مایاوتی نے کہا کہ زرعی قوانین کو واپس لینے کے مرکزی حکومت کے خصوصی اعلان کے تئیں کسانوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بی جے پی رہنماؤں کی بیان بازی پر لگام لگے ، جو وزیراعظم کے اعلان کے باوجود اشتعال انگیز بیانات سے لوگوں میں شکوک وشبہات پیدا کر کے ماحول خراب کر رہے ہیں۔


Share: