ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی یو سی امتحان میں ناکامی۔موڈبیدری میں طالبہ نے کرلی خودکشی

پی یو سی امتحان میں ناکامی۔موڈبیدری میں طالبہ نے کرلی خودکشی

Wed, 17 Apr 2019 21:12:32    S.O. News Service

موڈبیدری 17؍اپریل (ایس او نیوز)موڈبیدری کے ایک پرائیویٹ ٹیوشن سینٹر سے پی یو سی بورڈ امتحان کی تیاری کرنے والی ایک طالبہ نے امتحان میں فیل ہونے کی وجہ سے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کے ذریعے اپنی جان گنوانے والی طالبہ کا نام پرتیکشا(18سال) بتایا جاتا ہے جو کہ موڈبیدری کے منترادی علاقے کی رہنے والی تھی۔ بتایاجاتا ہے کہ امتحانات ختم ہونے کے بعدوہ پُونے میں واقع اپنے چچا کے گھر چلی گئی تھی۔ دودن قبل جب امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوا اور اس کے فیل ہونے کی خبر ملی تو اس نے پونے میں ہی خودکشی کرلی۔منگل کے دن اس کی نعش آبائی گاؤں میں لائی گئی جہاں اس کی آخری رسوما ت انجام دی گئیں۔
 


Share: