بنگلورو، 6؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاست میں 7؍ ستمبرتا 19 ؍ ستمبر پی یو سی سال دوم سپلیمنٹریامتحانات منعقد کئے گئے ہیں۔ امتحان دینے والے طلباء کو اپنا ہال ٹکٹ اور آئی ڈی کارڈ دکھا کر امتحانی مراکز جانے سٹی ، سبرین، آرڈنری اور ایکسپریس کے ایس آر ٹی سی بسوں میں جانے اور امتحان دینے کے بعد اپنے مقام پر واپس آنے کیلئے مفت سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ طلباء اس سہولت کا فائڈہ اٹھا سکتے ہیں۔