ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چاررکنی کمیٹی کے افرادسرکارکے حامی،کانگریس کااعتراض

چاررکنی کمیٹی کے افرادسرکارکے حامی،کانگریس کااعتراض

Wed, 13 Jan 2021 11:51:44    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) کانگریس میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم سپریم کورٹ کی طرف سے اظہار تشویش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ لیکن جو چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی وہ چونکا دینے والی ہے۔ یہ چار ممبران پہلے ہی کالے قانون کے حق میں رائے دے چکے ہیں۔

وہ کسانوں کے ساتھ انصاف کیسے کرسکیں گے؟چاروں لوگ مودی سرکار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ انصاف کیا کریں گے؟ ایک نے مضمون لکھا۔ ایک نے میمورنڈم دیا۔ ایک نے خط لکھا ہے۔


Share: