ممبئی،30؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سینئر آئی اے ایس افسر دنیش کمار جین نے آج مہاراشٹر کے نئے چیف سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔بھارتی انتظامی خدمات(آئی اے ایس) کے 1983 بیچ کے افسر نے سلیم ملک کی جگہ لی ہے۔ملک آج ریٹائرہوئے۔جین ریاست بیوروکریسی کے سب عظیم عہدے پر فائز ہونے سے پہلے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (خزانہ)کے عہدے پر تھے۔انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری(ریلیف اور بحالی)میدھا گاڈگل اور اضافی چیف سکریٹری(ہوم)سدھیر شریواستو کو اس عہدے کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔عہدہ سنبھالنے کے بعد جین نے کہا کہ وہ ریاست میں زراعت کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی تیار کریں گے۔