ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں ایکسائز افسرا ن نے ضبط کی گوا کی غیر قانونی شراب : ایک گرفتار

کاروار میں ایکسائز افسرا ن نے ضبط کی گوا کی غیر قانونی شراب : ایک گرفتار

Thu, 06 Dec 2018 21:40:24    S.O. News Service

WhatsApp_Image_2018-12-06_at_5_28_43_PM.jpegکاروار:6؍ڈسمبر (ایس او نیوز)محکمہ ایکسائز کے افسران اور عملے نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے سپلائی کی جارہی 112لیٹر گوا کی غیر قانونی شراب،12لیٹر بئیر شراب اور سپلائی کرنےو الے آٹو رکشا کو ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایکسائز افسران کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران ملزم آٹو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو عملے نے ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے اس کوگرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 87200روپئے بتائی گئی ہے۔ معاملے کو لے کر کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: