ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں جے این یو طلبا پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ لے کر ایس ایف آئی اور سی آئی ٹی یو کا صدر ہندکے نام میمورنڈم

کاروار میں جے این یو طلبا پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ لے کر ایس ایف آئی اور سی آئی ٹی یو کا صدر ہندکے نام میمورنڈم

Wed, 08 Jan 2020 20:42:55    S.O. News Service

کاروار:8؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) سمیت تمام تعلیمی اداروں میں دستوری حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور طلبا پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دینےکا مطالبہ لےکر ایس ایف آئی اور سی آئی ٹی یو کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کی معرفت صدر ہند کے نام  میمورنڈم سونپا گیا۔

میمورنڈم میں تحریر کیاگیا ہے کہ جے این یو میں ہاسٹل فیس میں اضافہ کی مخالفت میں گزشتہ دو مہینوں سے جدوجہد جاری ہے، اسی جدوجہد  کو دبانے کے لئے مرکزی حکومت پولس کے ذریعے طاقت کا استعمال کررہی ہے۔ میمورنڈم کے مطابق اتوار کو پُرامن احتجاجیوں پر شرپسندوں  نے ڈنڈوں سے قاتلانہ حملہ کیا ہے، جس میں اے بی وی پی اور آر ایس ایس کا ہاتھ بتایا جارہاہے۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حملہ کرنے  والوں کے خلاف بغیر کسی تفریق کے کارروائی کی جائے۔ اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر گنیش راتھوڈ، یمونا گاؤنکر، سی آر شانبھاگ، وشال نائک، عبداللہ شیخ، اُدئیے نائک، نوراللہ وغیرہ موجود تھے۔


Share: