ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : پی یو کالجس میں داخلہ کے لئے طلبہ کی تعداد بڑھا دی گئی 

کاروار : پی یو کالجس میں داخلہ کے لئے طلبہ کی تعداد بڑھا دی گئی 

Thu, 02 Sep 2021 18:40:12    S.O. News Service

کاروار،2؍ ستمبر(ایس او نیوز) کورونا لاک ڈاون کے بعد منعقدہ ایس ایس ایل سی امتحان میں تمام طلبہ کا پروموشن کیے جانے پر پی یو کالجوں میں داخلہ لینے والوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اس لئے محکمہ تعلیمات کی طرف سے اب پی یو سی میں طلبہ کی تعداد کو 80 سے بڑھا کر 100 کردیا گیا ہے ۔
    
چونکہ امدادی اور غیر امدادی پی یو کالجوں میں داخلہ لینے کے لئے مقرر کردہ 80 طلبہ کی حد کی وجہ سے بہت سارے  طلبہ کو کالجوں میں داخلہ نہ ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے اس لئے اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے حکومت نے اب 100 طلبہ تک کو داخلہ دینے کی گنجائش رکھی ہے ۔ البتہ اضافی طلبہ کو داخلہ دینے کی گنجائش صرف تعلیمی سال 2021-22 کے لئے مخصوص ہوگی ۔
    
محکمہ تعلیمات کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ پی یو سی کے لئے کمپوزٹ یا ڈیویژن کی منظوری محکمہ تعلیمات سے حاصل کرنا لازمی ہے ۔ اس سلسلے میں اگر کوئی کوتاہی ہوگی اور نامکمل معلومات، بنیادی سہولیات کے فقدان وغیرہ مسائل کے باوجود  کسی بھی کالج میں 100 طلبہ کو داخلہ دینے کی بات سامنے آئے گی تو اس کے لئے متعلقہ ڈی ڈی پی آئی کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔


Share: