ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: آئندہ 3-4دنوں تک موسلادھار بارش کے امکانات

کاروار: آئندہ 3-4دنوں تک موسلادھار بارش کے امکانات

Fri, 29 Jun 2018 18:45:21    S.O. News Service

کاروار: 29/جون(ایس او نیوز)ساحلی علاقوں اور ملناڈ میں موسلا دھار بارش روانی پر ہے، گجرات  ساحل اور کیرلا ساحل  کے درمیان  دباؤ زیادہ  ہواہے، دوسری طرف اڑیسہ کے ساحل سے خلیج بنگال کے شمال مشرق میں طوفانی ہوائیں زوروں پر ہیں۔ ان وجوہات کی بنا ریاست میں خاص کر ساحلی علاقوں اور ملناڈ میں حد سے زیادہ  بارش ہونے کی محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2جولائی تک زیادہ بارش کے امکانات ہیں، اگلے 24گھنٹوں میں کیرلا، لکش دیپ کے ساحلوں پر فی گھنٹہ 35سے 45کلومیٹر کی رفتار سے کچھ موقعوں پر 55کلومیٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے  کی بات کہی گئی ہے۔نتیجے کے طورپر محکمہ نے ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلی شکار سے مطلق منع کیا ہے۔


Share: