کاروار 28؍جولائی (ایس او نیوز) اُترکنڑا ضلع محکمہ سیاحت کی جانب سے سال 2018-19کے لئے بے روزگار نوجوانوں کو ٹورسٹ ٹیکسی فراہم کیے جانے کی اسکیم کا اعلان ہوا ہے۔ شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائب ، پسماندہ طبقات اور اقلیتی نوجوان اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
مذکورہ زمروں کے بے روزگار نوجوان مقررہ درخواست فارم پُر کرکے ڈپٹی دائریکٹر ٹور۔ازم ڈپارٹمنٹ کے دفتر نزد آر ٹی او آفس کاروار میں جمع کرسکتے ہیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 29اگست ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ٹیلی فون نمبر -221172 08382 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔